صحت

گٹھیا کے مریضوں کی ٹیڑھی انگلیوں کے لیے تھری ڈی پرنٹر جوڑ تیار

گٹھیا کے مریضوں کی ٹیڑھی انگلیوں کے لیے تھری ڈی پرنٹر جوڑ تیار

برلن: جوڑوں کا درد اور گٹھیا کا مرض اپنی عالمی چیلنج بن چکا ہے۔ اگرچہ اس میں ٹانگوں اور کولہوں کی مصنوعی ہڈیوں کی تیاری اور تحقیق پر ہی زور دیا جاتا ہے لیکن اب جرمن ماہرین نے اس مرض کے شکار افراد کی ٹیڑھی میڑھی انگلیوں کے لحاظ سے تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی وضع کی ہے جو کروڑوں افراد کو راحت پہنچا سکتی ہے۔ اس ایجاد کو فنگر کٹ کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اس سے قبل جوڑوں کے درد میں زیادہ دیر گھٹنوں اور کولہے کی ہڈیوں پر ہی زور دیا جاتا رہا ہے۔ اس ضمن میں جرمنی کے فرہونِفر انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں نے انتہائی مجروح انگلیوں کے ہر حصے کی ساخت کے لحاظ مصنوعی ذہانت اور تھری ڈی پرنٹنگ کی بدولت مختلف مصنوعی ہڈیاں، جوڑ اور پیوند ڈھالے ہیں۔ اسی طریقے سے حادثے کے شکار ہونے والے افراد کے ہاتھوں اور انگلیوں کا علاج بھی کیا جاسکتا ہے۔ فرون ہوفر انسٹی ٹیوٹ کے مطابق متاثرہ انگلیوں میں اکثر سلیکون ٹکڑے لگائے جاتے ہیں لیکن وہ دھیرے دھیرے ڈھیلے پڑ جاتے ہیں جس کے لیے بار بار سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔ پھر ہڈیوں کے جوڑ یکساں سانچے کے ہوتے ہیں اور حسبِ ضرورت انہیں چھوٹا یا بڑا نہیں کیا جاسکتا۔ اس سے انگلیوں کی مکمل حرکات بحال نہیں ہوپاتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے