کھیل

پنڈی ٹیسٹ پاکستان نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 564 رنز بنالیے

پنڈی ٹیسٹ پاکستان نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 564 رنز بنالیے

راولپنڈی: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 564 رنز بنالیے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ پاک انگلیںڈ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے آغاز پر پاکستان کو انگلش ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 95 رنز درکار ہیں اور 2 وکٹیں باقی ہیں۔ قومی ٹیم کے اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق جبکہ کپتان بابراعظم سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ کی 8 ویں سنچری مکمل کی۔ امام الحق نے 121 ، عبداللہ شفیق 114 ، اظہر علی 27 ، سعود شکیل 37 ، بابراعظم 136، محمد رضوان 29 اور نسیم شاہ نے 15 رنز بنائے۔ وِل جیکس نے عبداللہ شفیق کو 114رنز پر آٹ کرکے اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ لی۔ امام الحق 121 رنز بنا کر لیچ کی گیند پر رابنسن کے ہاتھوں کیچ آٹ ہوگئے۔ اظہر علی 27رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 298رنز بنالیے۔ وقفے کے بعد پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سعود شکیل 37 رنز بنا کر کیچ آٹ ہوگئے۔ بابر اعظم 136 رنز بنا کر ول جیکس کی گیند پر کیچ آٹ ہوگئے۔ محمد رضوان 29رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کا شکار بن گئے۔ نسیم شاہ 15 رنز بنا کر وِل جیکس کی گیند پر کیچ آٹ ہوئے۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنالیے۔ پاکستان کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 158 رنز درکار ہیں اور 3 وکٹیں باقی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے