دنیا

مذہبی آزادی پر تحفظات بھارت تک پہنچاتے رہے ہیں نیڈ پرائس

مذہبی آزادی پر تحفظات بھارت تک پہنچاتے رہے ہیں نیڈ پرائس

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ مذہبی آزادی کے حوالے سے بھارت سمیت تمام ممالک سے بات چیت کرتے رہتے ہیں، مذہبی آزادی سے متعلق تحفظات بھارت تک پہنچاتے رہے ہیں۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ مذہبی آزادی سے متعلق معلومات اپنے علاوہ دیگر ذرائع سے بھی حاصل کرتے ہیں۔ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ بھارت کی بھی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے کہ مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے، مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کا احترام ہماری مشترکہ بنیادی اقدار اور جمہوریت کا حصہ ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ سیکرٹری بلنکن نے حاصل شدہ حقائق میں فیصلہ کیا کہ بھارت کسی لسٹ میں شامل نہیں، اس کے باوجود ان ایشوز پر بھارت سے گفتگو کرتے رہیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی امریکی سفیر سے ملاقات کے سوال پر نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکی حکام مختلف سیاسی فریقین اور عہدیداران سے ملتے رہتے ہیں، کسی گروپ یا انفرادی شخص کی کسی امریکی عہدیدار سے ملاقات کی تصدیق نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تصدیق کرسکتے ہیں کہ ڈونلڈ لو اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینیئر اہلکار ہیں، ڈونلڈ لو اسٹیٹ سیکرٹری برائے سینٹرل و ساوتھ ایشیا ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے امریکی سفارت خانے میں ون آن ون ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے