سا ئنس و ٹیکنالوجی

پاکستانیوں نے 2022 میں گوگل پر کیا مواد تلاش کیا فہرست جاری

پاکستانیوں نے 2022 میں گوگل پر کیا مواد تلاش کیا فہرست جاری

کراچی: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل کے سرچ انجن نے سنہ 2022 میں پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے مواد کی فہرست جاری کردی۔ گوگل کے مطابق سال بھر کے دوران پاکستانیوں نے کھیل، ڈرامہ، فلم، کھانا پکانے کے طریقوں، ٹیکنالوجیز، سرکاری اقدامات، مشہور شخصیات، سیاست، اہم تقریبات کو سرچ کیا۔ فہرست میں ٹی 20 ورلڈکپ، ایشیا کپ 2022 ، پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 7 نے ابتدائی تین پوزیشنز حاصل کیں جبکہ احساس پروگرام، مہنگائی اور مالی نظام کے عدم تحفظ سمیت حکومت مخالف مہم جوئی کو بھی گوگل پر سرچ کیا گیا۔ علاوہ ازیں آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم، عامر لیاقت حسین اور صحافی ارشد شریف جیسی مشہور شخصیات نے بھی فہرست میں جگہ بنائی۔ سنہ 2022 میں پاکستانی فلمیں بھی خبروں پر چھائی رہیں۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ فلموں اور ٹی وی دونوں شعبوں میں سرفہرست رہی۔ اِس کے بعد فلم لندن نہیں جاں گا اور قائد اعظم زندہ باد جیسی فلمیں بھی مقبول ترین سرچنگ کی فہرست میں شامل رہیں۔ پاکستانیوں کی ہالی ووڈ کی فلموں میں دلچسپی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ مس مارویل، بلیک ایڈم اور ڈاکٹر اسٹرینج جیسی فلمیں بھی پانچ اابتدائی سرچ نتائج میں شامل رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے