صحت

بڑھاپے میں کتاب پڑھیے اور یادداشت مضبوط کیجئے

بڑھاپے میں کتاب پڑھیے اور یادداشت مضبوط کیجئے

اِلینوائے: ایک تحقیق میں یہ معلوم ہوا ہے کہ کتب بینی بڑھاپے میں یادداشت کمزور ہونے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ امریکی ریاست اِلینوائے کے بیک مین انسٹیٹیوٹ کے محققین نے یادداشت اور مطالعے کے درمیان تعلق جاننے کے لیے ایک تحقیق کی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ مطالعہ کرنے سے بڑھاپے میں یاداشت کو محفوظ رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ فرنٹیئر اِن سائیکولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کی سینئر محقق لِز اسٹائن-مورو کا کہنا تھا کہ فارغ اوقات میں مطالعہ کرنے کی عادت، جس میں آپ کھو جاتے ہیں، آپ کے لیے اچھی ہوتی ہے اور یہ ان ذہنی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے میں مدد دیتی ہے جو مطالعے پر مبنی ہوتے ہیں۔ ان ذہنی صلاحیتوں میں ایپیسوڈک میموری شامل ہوتی ہے جس میں ہم کتاب کے پچھلے ابواب میں ہونے والے واقعات کو کتاب کے اگلے حصے کو بامعنی بنانے کے لیے یاد رکھ پاتے ہیں۔ دوسری صلاحیت فعال یادداشت ہے جو دیگر ذہنی افعال کے دوران ہمارے ذہنوں میں چیزوں کو رکھتی ہے۔ جیسے جیسے کتاب کا مطالعہ آگے بڑھتا جاتا ہے فعال یادداشت کی مدد سے ہم یہ بات ذہن میں رکھ پاتے ہیں کہ گزشتہ پیراگرافوں میں کیا ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے