تازہ ترین

اسمبلیاں چھوڑنے سے عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا صدر مملکت

اسمبلیاں چھوڑنے سے عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں جلد انتخابات پر قائل ہوں، اسمبلیاں چھوڑنے کے بعد عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔ صدر ممکت ڈاکٹر عارف علوی نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سیاسی منظر نامے پر سیاسی اور ہیجانی کیفیت ہے، اگر بات چیت ہوجائے تو سیاسی درجہ حرارت کم ہوجائے گا، اسحاق ڈار بھی بات چیت کے حوالے سے مثبت رویہ رکھتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسحاق ڈار نے آج ہونے والی ملاقات میں درآمد کے حوالے سے مختلف تجاویز دیں جبکہ میں نے توانائی بچانے سے متعلق اقدامات کے حوالے سے وزیر خزانہ کو تجاویز دیں۔
انہوں نے کہا کہ نئی ملٹری قیادت سیاست سے دور رہنے پر سنجیدہ ہے۔ اب ساری ذمہ داری سیاستدانوں پر آجاتی ہے، سیاستدانوں کو کام کرنے کے لیے مل کر سنجیدہ ہونا چاہیے، آپس میں بات کرنے سے پریشانی حل ہوجاتی ہے۔ عارف علوی نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری احسن طریقے سے ہوچکی، جب آرمی چیف کی تقرری پر برطانیہ میں مشاورت ہوئی تو یہاں موجود لوگوں سے مشورہ لینے میں کوئی برائی نہیں تھی، سب سے مشاورت بہتر ہے اگر تعطل ہوتو پریشانی بڑھ جاتی ہے، عمران خان کو مشاورت کے حوالے سے دو تین روز پہلے ہی بتا دیا تھا اور ملاقات میں تقرری کے حوالے کوئی دوسری بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا ہک میں اس بات پر قائل ہون کہ جلد انتخابات ملکی مسائل کا بہتر حل ہوسکتے ہیں، لوگوں کو یہ اعتماد ہونا چاہییکہ حکومت ان کے مینڈیٹ کی ہے، انتخابات میں جو بھی جیتے اس کے پاس عوامی مینڈیٹ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے