پاکستان

عمران خان چند دنوں میں اسمبلیاں توڑ دیں گے شاہ محمود

عمران خان چند دنوں میں اسمبلیاں توڑ دیں گے شاہ محمود

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت سے معاملات کے حل کیلیے صدر مملکت نے کردار ادا کرنے کی کوشش کی مگر مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ زمان پارک میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی رہنماں کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی موجودہ صورت حال اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اجلاس کے بعد پی ٹی آئی رہنماں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام اراکین نے اسمبلی کی تحلیل کا مکمل اختیار عمران خان کو دے دیا ہے اور وہ اگلے چند روز میں پنجاب و خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے ہمارے ممبران پہلے ہی باہر آچکے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلیاں بھی تحلیل ہونے کا معاملہ چل رہا ہے اس لیے اب ہم عملی طور پر پارلیمان کا حصہ نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے کہا کہ اجلاس میں سب کو اعتماد میں لیا گیا ہے اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملک کے تمام سیاسی و معاشی مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں۔ شاہ محمود نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پنجاب اور کے پی میں رمضان سے پہلے الیکشن کا عمل مکمل ہوجائے، معیشت تیزی کے ساتھ تنزلی کی طرف جارہی ہے کیونکہ اب ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے