پاکستان

عمران خان نااہلی کیس پر جلد سماعت کرکے فیصلہ کردینگے اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان نااہلی کیس پر جلد سماعت کرکے فیصلہ کردینگے اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کیس سے متعلق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ عدالت جلد سماعت کرکے فیصلہ کردے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں نااہلی کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جہاں عدالت نے کیس حتمی دلائل کے لیے 13 دسمبر کو مقرر کر دیا۔ سماعت کے موقع پر عمران خان کے وکیل علی ظفر ، الیکشن کمیشن کے وکلا، لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا اپنے وکیل کے ہمراہ اور دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن شاہ نواز رانجھا سے استفسار کیا کہ کیا آپ کا ریفرنس تھا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم نے درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کو دی تھی، جنہوں نے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے