انٹرٹینمنٹ

سانولی رنگت کے سبب کالی بلی پکارا جاتا تھا پریانکا چوپڑا کا انکشاف

سانولی رنگت کے سبب کالی بلی پکارا جاتا تھا پریانکا چوپڑا کا انکشاف

بھارتی و ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سانولی رنگت کے سبب بالی ووڈ میں کالی بلی کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کیریئر کے آغاز میں آنے والی مشکلات اور اپنی سانولی رنگت کے سبب تعصب کا نشانہ بنائے جانے سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔ پریانکا چوپڑا نے اپنے انٹرویو کے دوران بتایا کہ جب انہوں نے مس انڈیا بننے کے بعد شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو انہیں سانولی رنگت کی وجہ سے ناصرف بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ انہیں کالی بلی کے نام سے بھی پکارا گیا۔ پریانکا کا بتانا تھا کہ مجھے اپنے کیریئر کے آغاز پر ہی خود پر یقین تھا کہ میں ایک باصلاحیت لڑکی ہوں اور اچھا کام کر سکتی ہوں مگر سانولی رنگت ہونے کی وجہ سے مجھے اپنی دیگر ساتھی اداکاراں کے مقابلے دگنی محنت کرنی پڑتی تھی۔ پریانکا چوپڑا نے مزید کہا کہ بھارتی انڈسٹری کے لوگوں کے سروں پر گوری رنگت کا خبط سوار ہے کیوں کہ بھارت میں برطانوی راج کو ختم ہوئے 100 سال نہیں ہوئے ہیں اس لیے یہاں کے لوگ ابھی تک انگریزوں کے ریت و رواج اور رنگت پر بہت مرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے