صحت

کانوں میں بجنے والی گھنٹی کو نظر انداز نہ کریں

کانوں میں بجنے والی گھنٹی کو نظر انداز نہ کریں

کیا کبھی آپ کو یوں محسوس ہوتا ہے کہ آپ کے کانوں میں گھنٹی بجنے یا گونجنے کی آوازیں آرہی ہیں۔ اگر ایسا ہے تو اسے نظر انداز نہ کریں یہ دیگر طبی مسائل کی علامت ہوسکتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ایسا ٹینیٹس کی وجہ سے ہوتا ہے جو عام طور سے 50 سال سے زائد عمر کے افراد کے ساتھ ہوتا ہے جبکہ حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کئی نوجوان اور بچے بھی اس مسئلے کی شکایت کر رہے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ٹینیٹس ایک ایسی آواز ہے جو مریض کو اندرونی طور پر سنائی دیتی ہے جبکہ حقیقتا ایسی کوئی آواز نہیں ہوتی اس کی دو مختلف اقسام objective and subjective ہیں۔ آبجیکٹو ٹینیٹس میں صرف مریض کو اندرونی آوازیں سنائی دیتی ہیں جبکہ سبجیکٹف ٹینیٹس میں مریض اور اس کا معالج دونوں کان کے اندر کی آواز سن سکتے ہیں۔ بعض اوقات، بہت سے لوگوں کو اونچی آواز میں گانے سننے کے بعد کانوں میں آواز آتی ہے۔ ممکنہ طور پر یہ کان میں انفیکشن یا کان میں میل کے جمع ہونے کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے