پاکستان

انشا اللہ اگلے انتخابات میں کراچی سے پیپلزپارٹی سرپرائز دے گی بلاول بھٹو

انشا اللہ اگلے انتخابات میں کراچی سے پیپلزپارٹی سرپرائز دے گی بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انشا اللہ اگلے انتخابات میں کراچی سے پیپلزپارٹی سرپرائز دے گی۔ سوشل میڈیا اکاونٹ پر بلاول بھٹو زرداری نے مرتضی وہاب کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ چند مہینوں میں ہم نے ثابت کردیا کہ پیپلز پارٹی کراچی کے لیے ڈیلیور کرسکتی ہے۔ بلاول بھٹو نے مزید لکھا کہ پیپلز پارٹی کے 15 ماہ کا کسی دوسرے دور سے موازنہ کریں، ہم نے 2018 سے کراچی سے اپنی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد دگنی کی۔ اس سے قبل مرتضی وہاب نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کراچی کی خدمت کرنے کا موقع دینے کے لیے بلاول بھٹو کا مشکور ہوں۔ سابق ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب نے لکھا کہ اس عہدے پر فائز ہونا اعزاز کی بات ہے اور میں نے عوام کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کی۔ مرتضی وہاب نے لکھا کہ پچھلے 15 مہینے میرے لیے ایک چیلنج اور سیکھنے کا عمل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے