سا ئنس و ٹیکنالوجی

آئی فون ایپ استعمال کرنیوالوں کیلئے بلو ٹِک اکانٹس کی فیس بڑھنے کا امکان

آئی فون ایپ استعمال کرنیوالوں کیلئے بلو ٹِک اکانٹس کی فیس بڑھنے کا امکان

مائیکروبلاگنگ کی سائٹ ٹوئٹر کے چیف ایلون مسک مبینہ طور پر آئی فون استعمال کرنے والے تصدیق شدہ یا بلو ٹِک اکانٹس کی فیس بڑھانے پر غور کررہے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایسے صارفین جو بلو ٹِک اکاونٹس کی آئی فون ایپ سے فیس کی ادائیگی کریں گے تو انہیں 8 ڈالرز کے بجائے 11 ڈالرز فیس ادا کرنا ہوگی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کی وجہ آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر ایپس کے ذریعے صارفین کی کسی بھی قسم کی ادائیگی پر ایپل کی جانب سے کی جانے والی 30 فیصد کٹوتی ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایلون مسک نے تصدیق شدہ یا بلو ٹِک اکانٹس کے خواہشمند صارفین کے لیے 8 ڈالرز ماہانہ فیس وصول کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایلون مسک ٹوئٹر کے اختیارات حاصل کرتے ہی ٹوئٹر کی سروس کو مزید بہتر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بلامعاوضہ ماہانہ ممبر شپ کا اقدام جعلی اکانٹس اور ٹرول کو شکست دینے کا واحد طریقہ ہے۔ ایلون مسک نے اس حوالے سے وضاحتی ٹوئٹس کے ذریعے کمپنی کی ماضی کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوئٹر کی موجودہ پالیسی فرسودہ ہے، جس کے تحت بلیو ٹک اور عام صارفین کے درمیان تفریق پیدا کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے