صحت

صرف 15 منٹ کی یوگا ورزش دل کے امراض کو دور رکھ سکتی ہے

صرف 15 منٹ کی یوگا ورزش دل کے امراض کو دور رکھ سکتی ہے

کوبیک: باقاعدہ ورزش کرنے والے خواتین و حضرات اگر اس میں کچھ منٹ کے یوگا کو بھی شامل کرلیں تو اس سے نہ صرف بہت سی جسمانی امراض سے بچ سکتے ہیں بلکہ اس سے قلب توانا رہتا ہے اور دل کی بیماریوں کا خطرہ دور ہوسکتا ہے۔ کینیڈا میں ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یوگا سے بلڈ پریشر کم ہوتا ہے، آرام کی حالت میں قلبی دھڑکن بہتر ہوتی ہے اور اگلے دس برس تک دل پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ تاہم شرط یہ ہے کہ اس کی عادت اپناکر ایک عرصے تک اس پر عمل کیا جائے۔ لاول یونیورسٹی میں واقع کوبیک ہارٹ اینڈ لنگ انسٹی ٹیوٹ نے ڈاکٹر پال پائرییئر اور ان کے ساتھیوں نے اس پر تحقیق کی ہے۔ انہوں ںے یوگا کی اقسام، پوزیشن، اجزا، دورانئے اور ان کی شدت پر تحقیق کرکے بتایا ہے کہ یوگا ورزشوں کی شمولیت سے دل کے دورے اور بیماریوں کے خطرات کم کئے جاسکتے ہیں۔ اس ضمن میں 60 افراد بھرتی کئے گئے جو سب بلڈ پریشر کے مریض تھے اور میٹابولک سنڈروم کے شکار تھے۔ ان میں موٹاپا بھی لاحق تھا اور ذیابیطس کے قریب پہنچ چکے تھے۔ ہرفرد کو تین ماہ تک ورزشی تربیت کے پروگرام سے گزارا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے