پاکستان

وزیرِ اعظم ہاؤس سے ڈیلی میل کی اسٹوری پلانٹ کرائی گئی تھی مریم اورنگزیب

وزیرِ اعظم ہاؤس سے ڈیلی میل کی اسٹوری پلانٹ کرائی گئی تھی مریم اورنگزیب

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم ہاوس سے یہ اسٹوری پلانٹ کرائی گئی تھی، یہ ڈیلی میل کی اسٹوری نہیں تھی، ڈیوڈ روز نے عمران خان کے کہنے پر اسٹوری چھاپی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہا گیا کہ 2005 میں شہباز شریف زلزلے کی گرانٹ کھا گئے تھے، 2005 میں وہ وزیرِ اعلی پنجاب نہیں تھے، جتنے کیسز انہوں نے جمع کرائے اس کے ثبوت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں پاکستان کی ترقی کی شرح 6 فیصد تھی، نواز شریف نے معیشت بحال کی اور دہشت گردی کی کمر توڑی، عمران خان کے دور میں جھوٹے مقدمات بنائے گئے، سابق حکومت کسی کے خلاف بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دور میں مخالفین کو موت کی چکیوں میں رکھا گیا، یہ کسی عدالت میں کوئی الزام ثابت نہیں کر سکے، اس چیز کا تسلسل صرف ڈیلی میل کی خبر نہیں تھی، ڈیوڈ روز کو پاکستان بلا کر یہ تمام منصوبہ بنایا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ الزام لگایا گیا کہ 2005 میں شہباز شریف زلزلہ زدگان کے لیے آئے پیسے کھا گئے، الزام یہ شہباز شریف پر لگا رہے تھے، نقصان ملک کو پہنچ رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے