تازہ ترین

پرویز الہی اسمبلیاں چلنے کے حامی ہیں مگر یہ دسمبر میں ہی تحلیل ہوں گی عمران خان

پرویز الہی اسمبلیاں چلنے کے حامی ہیں مگر یہ دسمبر میں ہی تحلیل ہوں گی عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دسمبر میں ہی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ کہتے تھے اگلی بار ن لیگ آرہی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا جو فیصلہ کیا اس پر عمل کریں گے، اس حوالے سے پارٹی میں مشاورت جاری ہے جس میں آئینی اور قانونی نکات کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی تو 48 گھنٹے کے بعد نگراں سیٹ اپ آجائے گا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پرویز الہی کا خیال ہے اسمبلیاں کچھ دیر اور چلنی چاہیے مگر وزیراعلی پنجاب نے اسمبلی تحلیل کے فیصلے کا حتمی اختیار مجھے دے دیا ہے اور ہم نے دسمبر میں ہی انہیں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئند انتخابات کے بعد پرویز الہی کو وزیراعلی بنانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے