دنیا

افغانستان چین کے مہمان خانے کے نزدیک زوردار دھماکا اور فائرنگ

افغانستان چین کے مہمان خانے کے نزدیک زوردار دھماکا اور فائرنگ

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں واقع چینی حکام کے مہمان خانے کے نزدیک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد سے فائرنگ کی مسلسل آوازیں بھی آ رہی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغان دارالحکومت کابل ایک بار پھر دھماکے سے گونج اٹھا۔ دھماکے کا مقام چین کے حکام کا مہمان خانہ ہے جہاں چین سے آنے والے حکام اور شہری قیام کرتے ہیں۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کی جگہ سے اب بھی مسلسل فانرنگ کے تبادلے کی آوازیں آرہی ہیں۔ طالبان حکام اور ایمبولینسوں کو دھماکے کی جگہ جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاحال دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم گزشتہ برس اگست کے وسط میں طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے ہونے والے خود کش حملوں اور بم دھماکوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے سفارت خانے میں سفارت کار پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا تاہم ان کے محافظ نے حملہ آور کے آگے آڑ بن کر سفات کار کو بچالیا تھا لیکن خود شدید زخمی ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے