دنیا

ایران نے جوہری ہتھیار بنائے تو خلیجی ممالک کو سیکیورٹی اقدامات کرنا ہوں گے سعودیہ

ایران نے جوہری ہتھیار بنائے تو خلیجی ممالک کو سیکیورٹی اقدامات کرنا ہوں گے سعودیہ

ریاض: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے تازہ بیان میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے چین سے تعلق کو نہایت اہم قرار دیا اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے خدشے پر ایران کو خبردار بھی کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار بنائے تو خلیجی ممالک کو اپنی حفاظت کے لیے فوری طور پر سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ ایران نے جوہری ہتھیار بنالیے تو اب تک ان کی گئی تمام شرائط اور معاہدے ختم ہوجائیں گے اور خلیجی ریاستیں اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں گی۔ چینی صدر کے سعودی عرب کے حالیہ دورے میں خلیجی ممالک اور چین سمٹ سمیت عرب-چین سربراہی اجلاس کے بارے میں بات کرتے ہوئے شہزادہ فیصل نے بتایا کہ مملکت اور چین کے درمیان تعاون کو بڑھانا ناقابل یقین حد تک اہم ہے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید بتایا کہ چین نہ صرف سعودی عرب بلکہ تقریبا تمام عرب دنیا کے لیے اہم تجارتی پارٹنر ہے، اور دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے ساتھ اس بات چیت کا ہونا ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔ ہم عالمی سطح پر اپنی شراکت داری کو ایک ایسے ماحول کے لیے جاری رکھیں گے جس میں سب کے لیے ترقی اور خوشحالی کے مواقع ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے