تجارت

سیلاب متاثرین کیلیے 55کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری

سیلاب متاثرین کیلیے 55کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی۔ اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کیلئے منظور کیے جانے والے پیکج میں نئے اور دوبارہ مختص کیے گئے فنڈز شامل ہیں۔ رواں برس تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان میں بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد اور موسمیاتی تغیر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری دی گئی ہے اور پاکستان کے لیے منظور کیے جانے والے مالیاتی پیکج میں سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کے لیے موجودہ قرضوں سے 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی اضافی رقم بھی شامل ہے جو کہ سیلاب سے متاثرہ صوبوں بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں فارم واٹر مینجمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو پر خرچ کی جائے گی۔ پیکج میں 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا قرضہ، 30 لاکھ ڈالر کی تکنیکی امداد کی گرانٹ اور حکومت جاپان کی جانب سے لاکھر کی گرانٹ شامل ہے۔ اعلامیہ کے مطابق حکومت پاکستان اور ترقیاتی شراکت داروں نے ان قدرتی آفات کے بعد کی ضرورتوں کا تخمینہ لگایا ہے، جس کے تحت کل نقصان اور نقصانات کا تخمینہ 30 ارب ڈالر سے زیادہ ہے جب کہ بحالی اور تعمیر نو پر 16.3 ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے