صحت

بھارت مختلف ریاستوں میں زیکا وائرس کے کیسز رپورٹ

بھارت مختلف ریاستوں میں زیکا وائرس کے کیسز رپورٹ

بھارتی ریاست کرناٹک کی پانچ سالہ بچی میں مچھروں کے کاٹنے کے باعث زیکا وائرس کی تصدیق ہوگئی، اس سے قبل کیرالہ، مہاراشٹرا اور اتر پردیش میں بھی زیکا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع رائچور میں زیکا وائرس پھیلنے لگا ہے، تاہم وزیر صحت سدھاکر کا کہنا ہے کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے، حکومت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر صحت جلد ضروری ہدایات جاری کرے گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پونے کی ایک لیبارٹری رپورٹ کے مطابق ایک پانچ سالہ بچی میں زیکا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ جانچ کے لیے بھیجے گئے دیگر 2 کیس منفی تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ بچی کی ٹریول ہسٹری نہیں تھی۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ چند ماہ قبل کیرالہ، مہاراشٹرا اور اتر پردیش میں زیکا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے