پاکستان

یہ لوگ فی الحال اسمبلیاں نہیں توڑیں گے سعد رفیق

یہ لوگ فی الحال اسمبلیاں نہیں توڑیں گے سعد رفیق

وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں یہ لوگ فی الحال اسمبلیاں نہیں توڑیں گے۔ لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اب حالات مختلف ہیں، عمران خان کے ساتھ کوئی نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کی کوئی ضرورت نہیں، اسمبلیاں بنانا اور توڑنا کھیل ہے کیا؟ انتخابات کرانے کے لیے پیسے چاہئیں۔ ان کا عمران خان سے مخاطب ہو کر کہنا ہے کہ جہاں آپ کی حکومتیں ہیں وہاں عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام کریں۔ وزیرِ ریلوے نے کہا کہ جنہوں نے انہیں زمین سے اٹھا کر جھوٹا مہاتما بنایا ان کے ساتھ انہوں نے احسان فراموشی کی، ہر وقت فوج کو گھسیٹ کر سیاست میں لے آنا اچھی بات نہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہماری 2013 اور 2018 کی کارکردگی کا ان کے 4 سال سے موازنہ کریں، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے تباہ کر دیے گئے، حکومت کے پاس کوئی پیسہ نہیں، ان 8 ماہ میں تو ہم آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے