تازہ ترین

اسامہ بن لادن مرچکا مگر گجرات کا قصائی بھارت کا وزیر اعظم بنا ہوا ہے وزیر خارجہ

اسامہ بن لادن مرچکا مگر گجرات کا قصائی بھارت کا وزیر اعظم بنا ہوا ہے وزیر خارجہ

نیویارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی دنیا مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے ہمسایہ ملک شرپسند عناصر کی معاونت کررہا ہے، پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے والے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ امریکا میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں کسی سے کم نہیں، جس میں ہم نے قابل فخر کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی کامیابیوں پر فخر ہے، دہشت گرد کا کسی خطے یا مذہب سے تعلق نہیں ہے اس لیے دہشت گردی کے ساتھ اسلام کو جوڑنا ہرگز درست عمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کو دہشت گردی کیلیے مورد الزام ٹھہرانا غلط ہے، تمام مسلمان دہشت گرد نہیں اور نہ تمام دہشت گرد مسلمان ہیں، 2001 کے بعد سب سے زیادہ مسلمان دہشت گردی کا نشانہ بنے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ درحقیقت پاکستان میں دہشت گردی کیلیے بیرون ملک سے مدد کی گئی، دہشت گرد عناصر کو ہمسایہ ملک سے معاونت مل رہی ہے، جوہر ٹان لاہور دھماکے میں بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت ہیں، بلوچستان کے عدم استحکام کیلیے بھی غیر ملکی عناصر سرگرم ہیں جبکہ کراچی میں چینی شہریوں کو بھی نشانہ بنانے کے واقعات پیش آئے جس کے تانے بانے بیرون ممالک سے ملتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے