پاکستان

عمران خان حملہ کیس جے آئی ٹی نے رانا ثنا اور مریم اورنگزیب کو طلب کرلیا

عمران خان حملہ کیس جے آئی ٹی نے رانا ثنا اور مریم اورنگزیب کو طلب کرلیا

لاہور: عمران خان حملہ کیس میں جے آئی ٹی نے لیگی رہنماں کو تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔ وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے سے متعلق تفتیش کیلیے جے آئی ٹی نے رانا ثنا اللہ، جاوید لطیف، مریم اورنگزیب کو طلبی کا نوٹس جاری کیا۔ جے آئی ٹی نے لیگی رہنماں کو 17 دسمبر کو صبح گیارہ بجے سی سی پی او آفس لاہور پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی تینوں افراد سے الگ الگ بیانات ریکارڈ کرے گی اور عمران خان پر حملے سے متعلق سوالات پوچھے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے