سان فرانسسو: یوٹیوب نے اپنی ایپ کو بہتر بنانے کیلیے کئی اقدامات سمیت ایک اور سہولت پیش کر دی ہے جس کے تحت یوٹیوبر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے اس کی پروسیسنگ اور اپ لوڈنگ کا وقت بھی معلوم کرسکتے ہیں۔ یہ سروس بالخصوص ان افراد کے لیے بہترین ثابت ہوسکتی ہے جو خاص وقت اور دن کو اپنی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہیں۔ اس ضمن میں یوٹیوب اسٹوڈیو سے اب ایس ڈی، ایچ ڈی اور فورکے سمیت ہر طرح کی ریزولوشن والی ویڈیو کا پروسیس ٹائم معلوم کیا جا سکتا ہے۔ بس یہ کرنا ہوگا کہ اپ لوڈ ڈائیلاگ کے نیچے آئکن والی پٹی پر کرسر رکھیں جس کے بعد مزید تفصیلات سامنے آجائیں گی جس میں پروسیسنگ کی تازہ کیفیت اور کام مکمل ہونے کا وقت بھی سامنے ظاہر ہوجائے گا۔ تاہم اس کا انحصار کئی عوامل پر ہوتا ہے جن میں ویڈیو فارمیٹ، ویڈیو کی لمبائی، اور فی سیکنڈ فریم وغیرہ پر ہوتا ہے۔ یوٹیوب نے دوسری سہولت دی ہے کہ جیسے ہی سب سے کم ریزولوشن والی ویڈیو پروسیس ہوتی ہے وہ اپ لوڈ ہوجائے گی اور جیسے جیسے ہائی ریزولوشن والی ویڈیو یعنی ایچ ڈی اور فورکے پروسیس ہوتی ہیں وہ اس میں جگہ بناتی جائیں گی۔ یہ تمام سہولیات چند دنوں میں دستیاب ہوں گی جبکہ اسٹوڈیو کا نیا ڈسپلے بھی بنایا گیا ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
یوٹیوب نے اب ویڈیو پروسیسنگ ٹائم کی سہولت بھی پیش کر دی
- by web desk
- دسمبر 16, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1376 Views
- 3 سال ago