پاکستان

پی آئی اے میں 80 پائلٹس سمیت 250 بھرتیوں کی درخواست مسترد

پی آئی اے میں 80 پائلٹس سمیت 250 بھرتیوں کی درخواست مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی آئی اے میں 80 پائلٹس سمیت 250 بھرتیوں کی فوری اجازت دینے کی درخواست مسترد کردی۔ سپریم کورٹ میں پی آئی اے کی بھرتیوں کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ قومی ایئرلائن نے عدالت سے مزید 250 ملازمین بھرتی کرنے کی اجازت مانگ لی۔ عدالت نے تفصیلات طلب کرلیں کہ نئے ملازمین کو تنخواہیں کہاں سے دینگے؟ انہیں کن عہدوں پر اور کیوں بھرتی کرنا ہے، بزنس پلان اور ریونیو کی تفصیلات بھی بتائی جائیں۔ عدالت نے قومی ایئرلائن کی فوری طور پر 80 پائلٹس سمیت 250 بھرتیوں کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے نئے جہازوں کیلئے روٹس اور ادائیگی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ پی آئی اے کے یورپ ، امریکہ اور کینیڈا سمیت تمام روٹس تو بند ہوچکے، ڈومیسٹک فلائیٹ کیلئے پی آئی اے میں کوئی بیٹھنا نہیں چاہتا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی کہا کہ مزید 80 پائلٹ کیا کرینگے جب ٹوٹل جہاز ہی 30 ہیں۔ وکیل پی آئی اے سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ پی آئی اے پانچ نئے جہاز خریدنا چاہ رہا ہے، سپریم کورٹ نے 2018 میں بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی، سال 2019 میں حج آپریشن کیلئے بھرتیوں کی اجازت دی گئی تھی، سپریم کورٹ کے احکامات کے باعث ازخود بھرتیاں نہیں کر سکتے، سال 2018 سے اب تک چھ ہزار سے زائد ملازمین نکال بھی چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے