تازہ ترین

زرداری شہباز ملاقات پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا ٹاسک چوہدری شجاعت کے سپرد

زرداری شہباز ملاقات پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا ٹاسک چوہدری شجاعت کے سپرد

لاہور: سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پنجاب اسمبلی کو تحلیل سے روکنے کیلیے متحرک ہوگئے ہیں جس کے لیے انہوں نے شہباز شریف اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے اہم ملاقاتیں کیں۔ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ماڈل ٹان پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیراعظم شہباز شریف نے کیا۔ دونوں قائدین ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات کی سامنے والی اندرونی کہانی کے مطابق دونوں رہنماں نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے رابطے بڑھانے اور پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا ٹاسک چوہدری شجاعت کو دینے پر اتفاق کیا۔ شہباز شریف اور آصف زرداری نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ جب تک چوہدری شجاعت کی جانب سے کوئی گرین سگنل نہیں دیا جاتا اس وقت تک پرویز الہی سے براہ راست کوئی رابطہ نہیں کیا جائے گا۔ دونوں رہنماں نے موجودہ سیاسی صورت حال پر گہری نظر رکھنے اور متحرک رہنے پر بھی اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر نے شہباز شریف کو آگاہ کیا کہ انہوں نے پنجاب میں پڑا طویل کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے