صحت

سندھ خناق کے بعد تشنج سے بچوں کی اموات میں اضافہ

سندھ خناق کے بعد تشنج سے بچوں کی اموات میں اضافہ

صوبہ سندھ میں خناق کے بعد اب تشنج کی بیماری سے بھی بچوں کی اموات ہونے لگی ہیں۔ ماہرین کے مطابق سال 2022 میں سندھ میں تشنج سے نومولود اور بڑے بچوں کی اموات میں اضافہ ہوا، اس سال اب تک قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں تشنج میں مبتلا 75بچے لائے گئے جس میں 2 سے 7سال کی عمر کے 38 اور 7 سے 13 سال کی عمر کے 36 بچے لائے گئے۔ قومی ادارہ برائے امراض اطفال کے مطابق تشنج میں مبتلا 16 بچیاور گزشتہ ایک سال کے دوران تشنج سے 1 سال سے بھی کم عمر کے 20 بچے انتقال کر چکے ہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹر جمال رضا، ماہر امراض اطفال کا بتانا ہے کہ ویکسی نیشن نہ ہونے سے خناق کی بیماری سے ملک بھر میں 39 بچیانتقال کر چکے ہیں، تشنج سے اموات کی بڑی وجہ ویکسینیشن کا نہ ہونا ہے۔ ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق سندھ میں ویکسینیشن کی شرح 65 فیصد ہے، روٹین امیونائزیشن کی شرح بہت کم ہے، صرف این آئی سی ایچ کے آئی سی یو میں تشنج میں مبتلا ہر ماہ 5 سے 6بچے آ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے