پاکستان

انڈس ہائی وے پر مسافر بسوں میں خوفناک تصادم 8 افراد جاں بحق

انڈس ہائی وے پر مسافر بسوں میں خوفناک تصادم 8 افراد جاں بحق

راجن پور: انڈس ہائی وے پر دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ انڈس ہائی وے شاہ والی کے مقام پر 2مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع ہر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں، زخمیوں کو شاہ والی اور روجھان اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مسافر بسں پشاور سے کراچی اور دوسری بس کوئٹہ سے راجن پور آ رہی تھی جب کہ یہ خوفناک حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے