انٹرٹینمنٹ

میں نے کبھی شوٹنگ کے دوران ہراسانی محسوس نہیں کی درفشاں سلیم

میں نے کبھی شوٹنگ کے دوران ہراسانی محسوس نہیں کی درفشاں سلیم

اداکارہ درفشاں سلیم کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی شوٹنگ کے دوران ہراسانی محسوس نہیں کی۔ اپنے ایک انٹرویو میں درفشاں سلیم نے کہا کہ میں ایک وقت میں ایک ہی ڈرامے میں کام کرتی ہوں، میرے ڈراموں کے اسکرپٹ امی پڑھتی ہیں۔ اپنے ڈرامے کیسی تیری خودغرضی کا اسکرپٹ میری امی تک نہیں پہنچا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں شروع سے ہی اداکاری کرنا چاہتے تھی لیکن گھر والوں کی جانب سے کہا گیا کہ پہلے تعلیم مکمل کرو، میں نے ایل ایل بی کیا۔ میں نے ایسے خاندان میں پرورش پائی جہاں ٹی وی دیکھنے اور موبائل فون کے استعال کے حوالے سے سختیاں تھیں، میرے پاس اے لیول تک فون بھی نہیں تھا۔ شوبز میں ہراسانی کے حوالے سے درفشاں سلیم نے کہا کہ میرے والدین نہیں چاہتے تھے کہ میں شوبز انڈسٹری میں آں کیونکہ ان کے ذہنوں میں یہ بات تھی کہ یہاں خواتین کے ساتھ ہراسانی ہوتی ہے، میں ایمانداری سے کہتی ہوں کہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران میں نے شوٹنگ کے دوران ہراسانی محسوس نہیں کی۔ درفشاں سلیم نے کہا کہ کجھے کسی نے ہراساں نہیں کیا ، یہ میرا تجربہ ہے ہوسکتا ہے ایسا اس لیے ہوا ہو کہ میں نے بڑے پروڈکشن ہاسز اور فنکاروں کے ساتھ کام کیا، جنہوں نے میرا خیال رکھا۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ حالیہ چند برسوں کے دوران شوبز انڈسٹری میں بڑی تبدیلی آئی ہے، یہ خواتین کے لیے محفوظ جگہ بنی ہے کیونکہ میشا شفیع جیسے لوگوں نے اس پر آواز بلند کی ہے۔ اب ہر شخص ڈرتا ہے، انہیں اپنی حد کا پتہ چل گیا ہے۔ میں نے اس حوالے سے بہت سی باتیں سنی ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ حالات اب پہلے سے کافی بہتر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے