دنیا

کانگریس کی ٹرمپ کیخلاف مجرمانہ کارروائی کی ہدایت

کانگریس کی ٹرمپ کیخلاف مجرمانہ کارروائی کی ہدایت

امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی صدر کیخلاف کانگریس کی جانب سے مجرمانہ کارروائی کی ہدایت کردی گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کی کمیٹی نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 4 مجرمانہ الزمات کی متفقہ طور پر سفارش کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر حملے کے وقت لوگوں کو بغاوت پر اکسانے،سازش اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کیالزامات شامل ہیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کی ریپبلکن رکن لز چینی نے کہا کہ سب سے شرمناک عمل یہ تھا کہ جب کیپٹل ہل پرحملہ کیا جارہا تھا اور صدر ٹرمپ آفس کے ڈائننگ روم میں بیٹھے ٹی وی پر بغاوت کے مناظر دیکھ رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے