تازہ ترین

مودی کی پارٹی نے میرے سر کی قیمت لگائی ہے بلاول

مودی کی پارٹی نے میرے سر کی قیمت لگائی ہے بلاول

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سنا ہے کہ مودی کی پارٹی نے میرے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے مقرر کی ہے۔ بلاول بھٹو نے نریندر مودی کو گجرات کا قصائی کہنے کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے بھارتی وزیرِ اعظم سے متعلق تاریخی حقیقت دہرائی ہے۔ دوسری جانب انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت لگا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بلاول بھٹو کے خلاف بی جے پی کے مقامی رہنما منوپال بنسال نے اشتعال انگیزی کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بی جے پی کی جانب سے بھارت میں بلاول بھٹو کے خلاف ریلیاں نکالی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے