چین میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے مزید 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کی عالمی وبا ایک بار پھر زور پکڑنے لگی۔ گزشتہ روز چین میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 722 کیسز رپورٹ ہوئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کا رش دیکھا جا رہا ہے، فارمیسیز سے دوائیں غائب ہیں جبکہ سڑکیں غیر معمولی طور پر سنسان ہیں کیونکہ شہری بیمار ہیں یا بیماری سے بچنے کے لیے گھروں تک محدود ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ جب بھی وائرس پھیلتا ہے اس میں تبدیلی ہونے اور ہر جگہ لوگوں کے لیے خطرہ بننے کی صلاحیت ہوتی ہے۔