علاقائی

راولپنڈی 100لیٹر شراب برآمد 7ملزمان گرفتار

راولپنڈی 100لیٹر شراب برآمد 7ملزمان گرفتار

راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے7ملزمان کوگرفتارکرکے100لیٹر شراب اور2بوتل شراب برآمدکرلی۔تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے ملزم شہزاد سے30 لیٹر شراب،ملزم افتخار سے 10 لیٹر شراب جبکہ ملزم نومی راشد سے 10 لیٹرشراب برآمد ہوئی، کلر سیداں پولیس نے ملزم عدنان سے 20 لیٹر شراب اور ملزم ظفر سے 20 لیٹر شراب برآمد کی، ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی،بنی پولیس نے ملزم ہیرامسیح سے10لیٹر شراب ،جبکہ مری پولیس نے ملزم اختر سے02بوتل شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے۔ ڈویژنل ایس پیزنے کہاکہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائر زکے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے