کھیل

بھارت میں ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا رمیز کی آئی سی سی کو یقین دہانی

بھارت میں ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا رمیز کی آئی سی سی کو یقین دہانی

لاہور: بھارت میں آئندہ سال شیڈول ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، رمیز راجہ نے آئی سی سی حکام کو یقین دہانی کرادی۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس کے دورہ پاکستان میں رمیز راجہ نے ان پر واضح کیا کہ بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ ہوا نہ ہی وہ میگا ایونٹ سے دستبرداری کے حق میں ہیں، دونوں ملکوں کے کرکٹ تعلقات کے پیش نظر ایشیا کپ میں شرکت سے انکاری بھارتی بورڈ پر دبا بڑھانے کیلیے بائیکاٹ کی بات کی۔ ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے آئی سی سی حکام پر یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان اپنی میزبانی میں کسی بھی ٹورنامنٹ کی ملک سے منتقلی قبول نہیں کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے