پاکستان

عمرا ن خان 25 مئی کی کال نہ دیتے تو شاید انتخابات پر سمجھوتہ ہوجاتا صدر عارف علوی

عمرا ن خان 25 مئی کی کال نہ دیتے تو شاید انتخابات پر سمجھوتہ ہوجاتا صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ عمرا ن خان 25 مئی کی کال نہ دیتے تو شاید انتخابات کے حوالے سے سمجھوتہ ہوجاتا۔ کراچی میں صدر مملکت عارف علوی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جس میں ملک کے معروف تاجر، صنعتکار، سفارتکار اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ عشائیے کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات اور سینیٹ الیکشن میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ہماری مدد کی، عمران خان اور جنرل باجوہ کے درمیان تعلقات کب خراب ہوئے ،اس سوال کا جواب تلاش کر رہا ہوں۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ عمرا ن خان 25 مئی کی کال نہ دیتے تو شاید انتخابات کے حوالے سے سمجھوتہ ہوجاتا۔ صدر مملکت سے گفتگو کے دوران کاروباری برادری نے انتخابات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کیا چند ماہ انتظار نہیں کرسکتے، بے چینی والی کیفیت کیوں رکھنا چاہتے ہیں، اس صورتحال سے معیشت کو نقصا ن ہوگا، عمران خان کو سمجھانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے تاجروں کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہے کہ معاملات پر اتفاق رائے ہوجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے