کراچی: پاکستان میں لوگوں نے اپنے سرمائے کو محفوظ بنانے کی غرض سے 10 ارب ڈالر سے زائد کے ذخائر جمع کر رکھے ہیں۔ یہ انکشاف ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چئیرمین ملک بوستان نے پیر کو سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ، حاجی ہارون اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ڈالر کی ڈیمانڈ گھٹ کر 70 فیصد کی سطح پر آگئی ہے، افغان یومیہ 50 سے 70 لاکھ ڈالر خرید رہے ہیں، تاجروں اور صنعت کاروں کو ڈالر میں سرمایہ کاری سے گریز کرنا چاہیے۔ معیشت کی بحالی سیاست دانوں کے تدبر کا امتحان ہے، پاکستان کے دشمن اس کے نظریئے، فوج، سیاستدانوں اور افسران کو ٹارگٹ کررہے ہیں، یومیہ 15ہزار افغانوں کی افغانستان سے پاکستان آمدورفت ہورہی ہے۔