ہیکرز نے دنیا بھر کے 40 کروڑ سے زائد ٹوئٹر صارفین کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کے لئے رکھ دیا۔ موجودہ دور میں کسی بھی اہم ادارے کی ویب سائیٹ یا اہم شخصیات کی ویڈیو اور آڈیو ٹیپس لیک یا پھر ان کے بینک و سوشل میڈیا اکانٹس ہیک ہونا اب کوئی بڑی بات نہیں رہی۔ ایسا کوئی ہفتہ نہیں گزرتا جب ہیکرز کسی سرور سے ڈیٹا ڈارک ویب پر بڑا ڈیٹا لیک نہ کر رہے ہوں۔ 23 دسمبر کو ہیکرز نے مائیکرو بلاگنگ ایپ ٹوئٹر کے 40 کروڑ سے زائد صارفین کا ڈیٹا چرا کر ڈارک ویب پر فروخت کے لیے ڈال دیا۔ ڈارک ویب پر ہیکرز کے ذریعہ برائے فروخت کے طور پر رکھے گئے ڈیٹا میں گوگل کے سی ای او سندر پچائی، بالی ووڈ اداکار سلمان خان، بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات سمیت کئی اہم شخصیات کے ای میلز اور موبائل نمبرز شامل ہیں۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
ٹوئٹر کے 40 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری
- by web desk
- دسمبر 27, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1296 Views
- 2 سال ago