سا ئنس و ٹیکنالوجی

موسمیاتی تغیر کے سبب اینٹارکٹیکا کے نصف سے زائد جاندار ناپید ہوسکتے ہیں

موسمیاتی تغیر کے سبب اینٹارکٹیکا کے نصف سے زائد جاندار ناپید ہوسکتے ہیں

کیلیفورنیا: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر گلوبل وارمنگ اپنی موجودہ رفتار سے بڑھتی رہی تو اس صدی کے آخر تک اینٹارکٹیکا کے نصف سے زیادہ مقامی جاندار ناپید ہوجائیں گے۔ جرنل پی ایل او ایس بائیولوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اگر دنیا نے فاسل ایندھن سے خارج ہونے والی آلودگی پر قابو نہ پایا تو اینٹارکٹیکا کے مقامی پودے اور جانوروں کی اقسام (بشمول پینگوئن) اس صدی کے آخر تک ممکنہ طور پر ختم ہوجائیں گی۔ تحقیق میں یہ بات واضح کی گئی کہ اینٹارکٹیکا میں ماحول کے تحفظ کے لیے جاری کوششیں تیزی سے بدلتے برِ اعظم پر کارگر نہیں ہورہی ہیں۔ محققین نے تحقیق سے نتیجہ اخذ کیا کہ کم لاگت والے مزید لائحہ عمل کا اطلاق اینٹارکٹیکا کے خطرے سے دوچار حیاتیاتی تنوع کو 84 فی صد تک محفوظ کر سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے