پاکستان

مولانا طارق جمیل کینیڈا میں ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل

مولانا طارق جمیل کینیڈا میں ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل

ٹورنٹو: معروف مبلغ اور عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کے دورے کے باعث اسپتال میں کینیڈا کے اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر مولانا طارق جمیل کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ والد اس وقت کینیڈا میں ہیں جہاں انہیں ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ یوسف جمیل نے آگاہ کیا کہ مولانا طارق جمیل کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ انہوں نے قوم سے مولانا طارق جمیل کی صحت یابی کے لیے دعاں کی درخواست بھی کی ہے۔ مولانا یوسف جمیل نے اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی وقت کے مطابق منگل کو دوپہر ایک بجے والد کو سینے میں درد محسوس ہوا، جس کے بعد انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے