پاکستان

پاکستان کا وزیر اعظم اپوزیشن لیڈر اور وزیرخرانہ کون ہوگا فیصلہ امریکا کرتا ہے سراج الحق

پاکستان کا وزیر اعظم اپوزیشن لیڈر اور وزیرخرانہ کون ہوگا فیصلہ امریکا کرتا ہے سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملکی مسائل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایسا ملک چاہتے ہیں جس میں بے روزگاری، بدامنی، ناانصافی اور لوڈ شیڈنگ نہ ہو جب کہ علاج کی بہترین سہولیات میسر آئیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے منصورہ میں خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ہماری معاشی حالات بہت خراب ہیں،ملک میں خوف اور بدامنی کی فضا ہے اور ہر باشعور شخص چاہتا ہے کہ ہمیں خوف اور بدامنی سے پاک معاشرہ ملے۔ سراج الحق نے کہا کہ پرندے بھی دشمنوں سے محفوظ رہنے کے لئے اونچی اور محفوظ جگہ پر پناہ لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسا ملک چاہتے ہیں جس میں بے روزگاری، بدامنی، ناانصافی اور لوڈ شیڈنگ نہ ہو جب کہ علاج کی بہتر سہولیات میسر ہوں –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے