تازہ ترین

اسلام آباد دھماکے کے ملزمان اور سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا وزیر داخلہ

اسلام آباد دھماکے کے ملزمان اور سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 فور میں ہونے والے دھماکے میں ملوث ملزمان اور سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ اسلام آباد دہشت گرد حملے کے ملزمان گرفتار کرلیے جبکہ سہولت کاروں کو بھی پکڑ لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آور کرم ایجنسی سے چلے اور راولپنڈی میں قیام کیا اور پھر وہ ہائی پروفائل ٹارگٹ کے لیے اسلام آباد میں داخل ہوئے جسے پولیس نے ناکام بنا دیا، واقعے کی تحقیقات میں ٹیکسی ڈرائیور کا کوئی قصور نہیں نکلا وہ بے گناہ تھا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے چار پانچ لوگوں کو رانڈ اپ کیا ہے جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزمان نے ٹیکسی ڈرائیور سمیت کرائے پر حاصل کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے