صحت

کورونا میں تھوڑا سا اضافہ نظر آ رہا ہے ڈاکٹر فیصل سلطان

کورونا میں تھوڑا سا اضافہ نظر آ رہا ہے ڈاکٹر فیصل سلطان

سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا کے اعداد و شمار میں تھوڑا سا اضافہ نظر آرہا ہے، صورتِ حال پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک میں کورونا کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نزلہ، زکام اور فلو کی صورت میں ماسک کااستعمال لازمی کریں۔ انہوں نے کہا کہ 90 فیصد پاکستانی انسدادِ کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں لیکن جنہوں نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لگوائی، وہ بھی لگوا لیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا کی اضافی ڈوز لگوانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انسدادِ کورونا ویکسین کا اثر کچھ مدت بعد کم ہو جاتا ہے، اس لیے اضافی ڈوزز لگائیجاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے