سا ئنس و ٹیکنالوجی

نائبل دنیا کی پہلی اوپن سورس روبوٹ بلی

نائبل دنیا کی پہلی اوپن سورس روبوٹ بلی

ہانگ کانگ: نائبل، ایک روبوٹ بلی کا نام ہے جس کی تشہیر اس وقت کراڈ فنڈنگ ویب سائٹ انڈی گو گو پر جاری ہے۔ یہ روبوٹ بلی کرتب دکھاتی ہے لیکن اس کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ کھیل کھیل میں یہ روبوٹکس اور پروگرامنگ بھی سکھاتا ہے۔ اسے بنانے والوں کا دعوی ہے کہ یہ دنیا کی سب سے ہلکی اور برق رفتار روبوٹ بلی ہے اور اوپن سورس ہونے کی وجہ سے آپ اس میں حسبِ خواہش فیچر شامل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بہت سی باتیں سیکھتی ہے اور رویوں کا اظہار بھی کرتی ہے۔ یہاں تک کہ رسبری پائی کی بدولت آپ اسے سوچنے سمجھنے والی بلی بھی بنا سکتے ہیں۔ اس کا بنیادی تصویر ایک پالتو بلی کا ہی ہے یعنی یہ آپ کی دوست بلی بن جاتی ہے لیکن ایک طویل عرصے تک نت نئے ہنر اور فن سیکھتی رہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے