صحت

مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ہزاروں افراد کو معذوری سے بچا لیا گیا

مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ہزاروں افراد کو معذوری سے بچا لیا گیا

لندن: ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ کے اسپتالوں میں مصنوعی ذہانت کے ایک سافٹ ویئر کے استعمال سے ہزاروں مریضوں کو فالج کے سبب ہونے والی مستقل معذوری سے بچایا گیا ہے۔ برینومِکس(Brainomix) ای اسٹروک سسٹم ٹیکنالوجی سے کیے جانے والے فالج کے ابتدائی مراحلے کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ یہ نظام معاملے کی تشخیص اور علاج کے درمیان وقت، جو کہ انتہائی حساس ہوتا ہے، کو بڑی حد تک کم کر سکتا ہے۔ اس ٹیکانالوجی کا استعمال کرتے ہوئے برطانیہ میں موجود پانچ اسٹروک نیٹورکس کے ذریعے 1 لاکھ 11 ہزار سے زائد مشتبہ فالج کے مریض مستفید ہوئے ہیں۔ نتائج کا جلدی سامنے آنا ڈاکٹر کی جانب سے کیے گئے معائنے اور علاج شروع ہونے کے درمیان وقت میں ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت کم کر سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے