تازہ ترین

شہباز شریف کو گھر بھیج کر ٹیکنوکریٹ حکومت لانا بڑی غلطی ہوگی فواد چوہدری

شہباز شریف کو گھر بھیج کر ٹیکنوکریٹ حکومت لانا بڑی غلطی ہوگی فواد چوہدری

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ استعفوں کی تصدیق کیلئے جب بھی آتے ہیں اسپیکر بھاگ جاتے ہیں۔ فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے اسپیکر کے سامنے جاکر استعفے دینے تھے، قانون یہی ہے کہ آپ کھڑے ہوکر استعفے دیں، مگر پی ٹی آئی کیلئے روز نئے قوانین بنتے ہیں، 127 اراکین نے کھڑے ہوکر استعفے دیے تھے لیکن تاحال ان پر ضمنی الیکشن نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے چالاکی کرتیہوئے کہا کہ جن سیٹوں پر پی ٹی آئی کمزور ہے وہاں الیکشن کرالیتے ہیں، ہم ہائی کورٹ گئے، جس نے اسپیکر کا فیصلہ برقرار رکھا، حالانکہ عدالتوں کا سیاست میں مداخلت کا کوئی کام نہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ جاوید ہاشمی کیس میں یہ فیصلہ دے چکی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے