انٹرٹینمنٹ

طوبیٰ انور کا موبائل نمبر لیک غیر اخلاقی اور فحش پیغامات نے پریشان کر دیا

طوبیٰ انور کا موبائل نمبر لیک غیر اخلاقی اور فحش پیغامات نے پریشان کر دیا

کراچی: معروف ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبی انور کا موبائل نمبر لیک ہوگیا۔ حال ہی میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی طوبی انور نے انسٹاگرام پر اسٹوریز پوسٹ کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں واٹس ایپ پر متعدد نمبرز سے غلط پیغامات بھیجے جارہے ہیں جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں۔ طوبی نے لکھا کہ وہ نیند سے جاگیں تو ان کے واٹس ایپ پر 100 سے بھی زیادہ میسج تھے انہوں نے بتایا کہ کسی نے ان کا نمبر لیک کردیا ہے جس کے بعد انہیں بیشمار فحش اور غیر اخلاقی پیغامات موصول ہو رہے ہیں، طوبی نے لکھا کہ میں حیران ہوں کہ کیسے لوگ ان سب فضول چیزوں کے لیے اپنا وقت اور توانائی ضائع کرتے ہیں۔ طوبی انور نے لکھا کہ یہ پیغامات اس قدر غلیظ ہیں کہ میں انہیں شیئر بھی نہیں کرسکتی،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے