سان فرانسسو: ایلون مسک نے ٹویٹر کی گرتی ہوئی ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے ٹویٹر 2.0 کے نام سے کچھ تبدیلیوں کا اشارہ دیا تھا۔ اب ٹویٹر نے ایموجی ردِ عمل کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل ٹویٹر نے ویو کانٹ، اپ ووٹ اور ڈان ووٹ سمیت سبسکرپشن جیسے فیچر آزمائے ہیں۔ اسی طرح ایموجی ری ایکشن گزشتہ برس مارچ میں آزمائے گئے تھے اب کچھ اور ایموجی شامل کی گئی ہیں جن میں دل کی شکل والی پسندیدگی ظاہر کرنے والی ایموجی شامل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تھمبس اپ اور تھمبس ڈان کے ایموجی ری ایکشن بھی شامل کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ٹویٹر نے ٹویٹ یا ردِ عمل کو خاموش کرنے یا پھر چھپانے کے ری ایکشن بھی شامل کرنے پر غور کیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایلون مسک ٹویٹر کو عوامی احساسات کا درست ترجمان بنانا چاہتے ہیں۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
ٹویٹر نے مزید ایموجی ردِ عمل کی آزمائش شروع کردی
- by web desk
- دسمبر 28, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1352 Views
- 2 سال ago