کھیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ہیوسٹن ہوریکنز کے درمیان سیریز کھیلی جائیگی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ہیوسٹن ہوریکنز کے درمیان سیریز کھیلی جائیگی

کرکٹ کے فروغ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ہیوسٹن ہوریکنز کے درمیان ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کرکٹ سیریز کھیلی جائے گی، پہلا میچ 27 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، امریکی قونصل جنرل ولیم میکانولے کو ایونٹ کا ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ہوسٹن ہری کینز کے درمیان کرکٹ سیریز کا اعلان لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عمر خیام، ہوسٹن ہری کینز کے تنویر احمد اور امریکی قونصل جنرل ولیم میکا نولے نے شرکت کی۔ سیریز کے پہلے مرحلے میں ہوسٹن ہیری کینز کی ٹیم 27، 28 اور 29 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچز کھیلے گی، جوابی دورہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم امریکا کے تین شہروں میں ہوسٹن ہری کینز کے خلاف میچز کھیلے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے