انٹرٹینمنٹ

تونیشا شرما نے خودکشی سے کچھ دیر پہلے کس سے بات کی تھی

تونیشا شرما نے خودکشی سے کچھ دیر پہلے کس سے بات کی تھی

آنجہانی نوجوان اداکارہ تونیشا شرما نے خودکشی سے کچھ دیر پہلے کس سے بات کی؟ پولیس کیس سے متعلق چند نئی تفصیلات سامنے لے آئی۔ مہاراشٹرا پولیس نے 20 سالہ تونیشا شرما کی موت سے متعلق انکشاف کیا کہ اداکارہ نے خودکشی سے پہلے اپنی آخری بات چیت ساتھی اداکار شیزان خان سے کی تھی۔ پولیس کے مطابق آنجہانی اداکارہ نے موت سے کچھ دیر پہلے ہی ملزم شیزان سے بات چیت کی تھی۔ پولیس نے کیس سے متعلق نئے انکشافات شیزان خان کے ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع ملنے کے کچھ گھنٹے بعد کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے