پرتھ: بڑھاپے میں فریکچر کا خدشہ بڑھ جاتا ہے لیکن ہرے پتے والی سبزیوں میں بکثرت پایا جانے والا وٹامن کے ون ہڈیوں کو مضبوط بنا کر کئی پیچیدگیوں سے بچاتا ہے۔ وٹامن کے ون کو فائلوقوئنائن بھی کہا جاتا ہے جو بروکولی (شاخ گوبھی)، سبز لوبیا، کیل، چولائی اور پالک وغیرہ میں عام پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کیوی، مگر ناشپتی اور خشک آلوچہ میں بھی یہ وٹامن ہوتا ہے جو نہ صرف خون کو گاڑھے پن سے روکتا ہے بلکہ ہڈیوں کو مضبوط بناکر ان کی حفاظت بھی کرتا ہے۔ ایک تحقیقی سروے میں لگ بھگ 1400 خواتین میں ہڈیوں کے فریکچر اور وٹامن کے ون کے درمیان تعلق کو دیکھا گیا ہے۔ عمر رسیدگی میں ہڈیاں ٹوٹنے سے زندگی شدید متاثر ہوتی ہے۔ بالخصوص کولہے کی ہڈی ٹوٹنے سے معذوری، محتاجی اور خود زندگی بھی دا پر لگ جاتی ہے۔