سا ئنس و ٹیکنالوجی

امریکا میں تقریباً 15 ہزار 700 سال پُرانے ہتھیار دریافت

امریکا میں تقریباً 15 ہزار 700 سال پُرانے ہتھیار دریافت

آئیڈاہو: ماہرین آثارِ قدیمہ نے امریکی ریاست آئیڈاہو میں ہزاروں سال قبل امریکیوں کے زیر استعمال ہتھیاروں کی نوکیں دریافت کیں ہیں۔ یہ کسی بھی برِ اعظم سے دریافت ہونے والے اب تک کے سب سے قدیم ہتھیاروں کی نوکیں ہیں۔ محققین کی ٹیم کے مطابق یہ دریافت ماضی کہ متعلق یہ جاننے میں مدد دے گی کہ امریکا میں ابتدائی انسان کس طرح پتھر کے ہتھیار بناتے تھے اور ان کو کس طرح استعمال کیا جاتا تھا۔ گزشتہ ہفتے جرنل سائنس ایڈوانسز میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق محققین کو 13 مکمل اور ٹکڑوں کی صورت میں ہتھیاروں کی تیز دھار 1.3 تا 5 سینٹی میٹر لمبی نوکیں دریافت ہوئی جو اندازا 15 ہزار 700 سال پرانی ہیں۔ ان ہتھیاروں کی نوکیں دو مختلف سِروں (ایک سرا دھار والا جبکہ دوسرا سرا سیدھا تھا) کے ساتھ متوازی ڈھلان کی شکل میں تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے